تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایف بی آر نے دو ماہ کا 1.71 ٹریلین روپے ہدف پورا کرلیا

ایف بی آر نے دو ماہ کا 1.71 ٹریلین روپے ہدف پورا کرلیا

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ٹیکس وصولیوں میں معمولی اضافے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے لیے مقرر 1.71 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کرلیا، تاہم یہ کامیابی زیادہ سیلز ٹیکس وصول ہونے کے باعث ممکن ہوئی۔صورتِ حال سے ظاہر ہوتا ہے کہ سالانہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر کو آنے والے مہینوں میں کئی مشکلات کا سامنا رہے گا۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں مجموعی ٹیکس وصولیاں 1.722 ٹریلین روپے رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 ارب روپے یا 3.3 فیصد زیادہ ہیں۔یہ اضافہ سالانہ ہدف کے حصول کے لیے مطلوبہ 17.4 فیصد شرح نمو سے خاصا کم ہے۔ تاہم ایف بی آر نے دو ماہ کا مقررہ ہدف 12 ارب روپے سے زیادہ رقم جمع کرکے حاصل کرلیا۔سینئر ٹیکس حکام کے مطابق جولائی میں بہتر وصولیوں کی وجہ سے ایف بی آر مجموعی طور پر دو ماہ کا ہدف پورا کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ اگست میں پیر کی شام تک ادارہ مقررہ ہدف سے 29 ارب روپے کم تھا۔اگست کے لیے 930 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقرر تھا، تاہم ایف بی آر نے تقریباً 900 ارب روپے جمع کیے۔رواں مالی سال حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ایف بی آر کے لیے 15.263 ٹریلین روپے کی سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جسے حاصل کرنے کے لیے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں محصولات میں 17.4 فیصد اضافہ درکار ہوگا۔دوسری جانب صوبوں نے دفاع اور آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ٹریلین روپے سے زائد کی گرانٹس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم اس کے لیے شرط عائد کی گئی ہے کہ ایف بی آر 15.263 ٹریلین روپے کی مقررہ آمدنی حاصل کرے۔