تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایف بی آر آڈٹ رپورٹ میں 323 ارب روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

ایف بی آر آڈٹ رپورٹ میں 323 ارب روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ جنرل آڈٹ ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے لیے جاری کردہ آڈٹ رپورٹ میں ٹیکس وصولیوں میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں، کم وصولیوں اور داخلی نظام کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف بے ضابطگیوں کے باعث قومی خزانے کو 323 ارب 34 کروڑ روپے کی ریکوری کا امکان ظاہر کیا گیا، تاہم جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران صرف 43 ارب روپے کی وصولی ہو سکی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کی آمدن اور اخراجات کا خطرات کی بنیاد پر آڈٹ کیا گیا، جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، کسٹمز ڈیوٹی اور اسلام آباد میں خدمات پر عائد سیلز ٹیکس کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ کے دوران ایف بی آر کا داخلی کنٹرول نظام کمزور اور غیر مؤثر پایا گیا، جبکہ محصولات کی کم رپورٹنگ، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ڈیفالٹ سرچارج اور جرمانوں کی کم وصولی سمیت متعدد مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق 18 فیلڈ دفاتر نے 601 کیسز میں 15 ارب 29 کروڑ روپے کا کم از کم ٹیکس وصول نہیں کیا، جبکہ 19 فیلڈ دفاتر کی جانب سے 527 کیسز میں 117 ارب 77 کروڑ روپے کا سپر ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔اسی طرح 16 فیلڈ دفاتر نے ناقابل قبول اخراجات کے دعوؤں کے باعث 276 کیسز میں 24 ارب روپے کا انکم ٹیکس کم وصول کیا۔ اس کے علاوہ قابل ٹیکس آمدن کے غلط تعین، اخراجات اور ان پٹ ٹیکس کی غلط تقسیم کے باعث بھی اربوں روپے کی کم وصولی کا انکشاف ہوا۔سیلز ٹیکس کے شعبے میں بلیک لسٹ کیے گئے ٹیکس دہندگان کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی مناسب نگرانی نہ ہونے کے باعث 159 کیسز میں 41 ارب 78 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں، جبکہ 20 فیلڈ دفاتر نے 870 کیسز میں 13 ارب 3 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی میں درآمدی اشیا کی غلط درجہ بندی، کم قیمت ظاہر کرنے اور دیگر خامیوں کے باعث 9 ہزار 831 کیسز میں 3 ارب 56 کروڑ روپے کی کم وصولی سامنے آئی۔ اس کے علاوہ غیر مؤثر ٹیکس چھوٹ، تاخیر سے سامان نکالنے پر سرچارج کی عدم وصولی اور ضبط شدہ سامان کی فروخت نہ ہونے سے بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ایف بی آر اپنے داخلی کنٹرول نظام کو مزید مضبوط بنائے، بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے مستقل نگرانی کا مؤثر نظام قائم کرے، ٹیکس دہندگان کے پروفائل کو ریٹرن فائلنگ نظام سے منسلک کرے اور کم از کم ٹیکس و سپر ٹیکس کے درست تعین کے لیے خطرات کی بنیاد پر آڈٹ کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔