تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس

وفاقی آئینی عدالت کے اہم فیصلے، حارث اسٹیل ملز ریفرنس پر نیب کو نوٹس

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی آئینی عدالت نے حارث اسٹیل ملز ریفرنس ختم کرنے کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بینک کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی دستاویزات کے ذریعے فراڈ کر کے قرض حاصل کیا گیا، جس میں بینک آف پنجاب کے بعض افسران بھی ملوث تھے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ کیا اس وقت دستاویزات کی جانچ پڑتال نہیں کی جاتی تھی؟ پہلے احتیاط نہ کرنے اور واقعہ پیش آنے کے بعد کارروائی کرنے پر عدالت نے سوالات اٹھائے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بنیادی معاملہ یہ ہے کہ کیا نیب کے ریفرنس ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے مزید سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف انکوائری، کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز روکنے اور ناکام امیدواروں کے پرچے دوبارہ جانچنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے عبوری احکامات بھی معطل کر دیے۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس میں ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کے خلاف کسٹمز کی اپیل پر مالِ مقدمہ واپس کرنے سے متعلق حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کر دی۔سماعت کے دوران کسٹمز کے وکیل نے بتایا کہ اسمگل شدہ ڈیزل ضبط کر کے نیلام کیا جاتا ہے، جس پر جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ ایک ٹینکر کا اجازت نامہ کئی ٹینکرز لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔دریں اثنا عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حدود میں مفادِ عامہ کے لیے کسی بھی تعمیراتی منصوبے یا سرگرمی کی منظوری کا اختیار سی ڈی اے کے پاس ہے۔آٹھ صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ مونال کیس میں عدالتی اختیارات سے تجاوز کیا گیا۔عدالت نے سروس معاملات سے متعلق کراچی یونیورسٹی کی اپیل بھی منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا 13 جون 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔