تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

فیفا صدر کا محسن گیلانی کی فٹبال کیلئے کوششوں کو خراجِ تحسین

فیفا صدر کا محسن گیلانی کی فٹبال کیلئے کوششوں کو خراجِ تحسین

لاہور( سپورٹس ڈیسک) عالمی فٹبال کی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی کی کوششوں کو سراہا ہے۔گیانی انفنٹینو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سید محسن گیلانی کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات ہوئی۔فیفا صدر کے مطابق ملاقات میں فٹبال کے حوالے سے آئندہ باہمی تعاون جاری رکھنے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو اس کھیل سے لطف اندوز ہونے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔گیانی انفنٹینو نے کہا کہ سید محسن گیلانی کا وژن متاثر کن ہے، جبکہ ملاقات کے دوران انہیں پاکستان میں فٹبال سے متعلق منصوبوں کی تازہ صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔فیفا صدر نے سید محسن گیلانی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کی ’فیفا آسیان کپ 2026ء‘ اور ’فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء‘ میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔