تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

فیفا کا ارجنٹینا کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

فیفا کا ارجنٹینا کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز

ارجنٹینا ( سپورٹس ڈیسک)فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر ارجنٹینا کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ فائنل میں ہسپانوی کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے کے معاملے پر جبکہ ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد گراؤنڈ میں فاک لینڈ جزائر سے متعلق سیاسی بینر دکھانے سمیت متعدد مبینہ خلاف ورزیوں پر کارروائی کا سامنا ہے۔رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا سے منسوب دیگر شکایات میں شائقین کی جانب سے امتیازی نعرے بازی، میچ کے آغاز میں تاخیر، سیکیورٹی انتظامات میں ناکامی اور مختلف مقابلوں کے دوران شائقین کی جانب سے میدان میں اشیاء پھینکے جانے کے واقعات شامل ہیں۔فیفا کی جانب سے ان تمام معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد ممکنہ تادیبی فیصلے کیے جائیں گے۔