تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فٹبال ورلڈ کپ: کینیڈا نے قطر کو 6-0 سے ہرا کر تاریخ میں پہلی فتح حاصل کر لی

فٹبال ورلڈ کپ: کینیڈا نے قطر کو 6-0 سے ہرا کر تاریخ میں پہلی فتح حاصل کر لی

وینکوور( سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کو 6-0 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی اور تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔وینکوور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے ابتدا سے ہی کھیل پر مکمل گرفت قائم رکھی اور گیند پر 78 فیصد کنٹرول کے ذریعے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔پہلے ہاف میں کینیڈا نے تین گول اسکور کیے۔ میچ کے 16ویں منٹ میں لارن نے پہلا گول کیا، جبکہ جوناتھن ڈیوڈ نے 29ویں منٹ اور پھر انجری ٹائم میں دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ یوں وقفے تک اسکور 3-0 رہا۔دوسرے ہاف میں بھی کینیڈا کا دباؤ برقرار رہا۔ 64ویں منٹ میں سلیبا نے گول اسکور کیا، جبکہ 75ویں منٹ میں قطر کے کھلاڑی منائی کی غلطی کے باعث گیند اپنی ہی ٹیم کے جال میں چلی گئی، جس سے کینیڈا کو پانچواں گول ملا۔انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے چھٹا گول بھی اسکور کیا اور ٹیم کی فتح کو یادگار بنا دیا۔یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی فتح تھی، جس کے ساتھ ٹیم نے گروپ بی میں تین اہم پوائنٹس حاصل کیے اور بہتر گول اوسط کی بنیاد پر برتری بھی حاصل کر لی۔