تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فیفا ورلڈ کپ: ناروے کی شاندار فتح، عراق کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست

فیفا ورلڈ کپ: ناروے کی شاندار فتح، عراق کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست

بوسٹن( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ناروے قومی فٹبال ٹیم نے عراق قومی فٹبال ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔میچ میں ناروے کے اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔میچ کا آغاز تیز رفتار کھیل سے ہوا اور 29ویں منٹ میں ہالینڈ نے پہلا گول کر کے ناروے کو برتری دلائی۔ صرف 10 منٹ بعد عراق کے ایمن حسین نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر قبل ہالینڈ نے ایک اور گول اسکور کیا، جس کے بعد وقفے تک ناروے کو 1-2 کی برتری حاصل رہی۔دوسرے ہاف میں 76ویں منٹ میں اوسٹی گارڈ نے تیسرا گول کر کے برتری مزید مضبوط کی۔ آخری لمحات میں ایک خودکش گول (اون گول) کے باعث اسکور 1-4 ہو گیا اور میچ اسی نتیجے پر ختم ہوا۔