تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فلم ’کالا ہرن‘ تنازع شدت اختیار کر گیا، گووند نام دیو کو قانونی نوٹس

فلم ’کالا ہرن‘ تنازع شدت اختیار کر گیا، گووند نام دیو کو قانونی نوٹس

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں متنازع فلم ’کالا ہرن‘ کے حوالے سے نیا قانونی تنازع سامنے آ گیا ہے، جس میں پروڈیوسر امیت جانی نے سینئر اداکار گووند نام دیو کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اداکار 7 دن کے اندر عوامی طور پر معافی مانگیں اور پروڈکشن ہاؤس کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب گووند نام دیو نے فلم کا ٹیزر دیکھنے کے بعد کہا کہ انہیں فلم کی اصل کہانی سے لاعلم رکھا گیا تھا اور حتمی فلم ان کے ابتدائی تصور سے مختلف ہے۔اداکار کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ فلم کا نام ’سنبھل‘ ہوگا اور ان کا کردار صرف عدالتی مناظر تک محدود رہے گا، تاہم بعد میں کہانی میں تبدیلیاں سامنے آئیں۔دوسری جانب پروڈیوسر امیت جانی کا مؤقف ہے کہ گووند نام دیو مکمل آگاہی کے ساتھ اس پراجیکٹ کا حصہ بنے تھے اور وہ اس کے سیکوئل میں بھی کام کرنے پر رضامند تھے۔ادھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی معاملے پر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فلم کی نمائش پر پابندی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم ان کی شخصیت سے منسوب الزامات پر مبنی ہے اور ان کے ذاتی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ کیس کی سماعت 19 جون کو متوقع ہے۔