تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان میں پہلی بار ESG میوچل فنڈز فریم ورک متعارف، پائیدار سرمایہ کاری کی راہ ہموار

پاکستان میں پہلی بار ESG میوچل فنڈز فریم ورک متعارف، پائیدار سرمایہ کاری کی راہ ہموار

اسلام آباد( کامر س ڈیسک) پائیدار سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک کا پہلا ESG (ماحولیاتی، سماجی اور گورننس) میوچل فنڈز فریم ورک جاری کر دیا ہے۔اس نئے فریم ورک کے تحت اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنیاں ESG میوچل فنڈز متعارف کرا سکیں گی۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصد کمپنیوں کو بہتر ماحولیاتی، سماجی اور انتظامی معیار اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔فریم ورک کے مطابق ESG میوچل فنڈز ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں گے جو ماحولیات، سماجی ذمہ داری اور بہتر کارپوریٹ گورننس کے اصولوں پر عمل کرتی ہیں۔ ایکویٹی ESG فنڈز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سسٹین ایبلٹی انڈیکس میں شامل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔اسی طرح ڈیٹ ESG فنڈز گرین، سوشل اور سسٹین ایبلٹی سے منسلک قرضہ جاتی مالیاتی آلات میں سرمایہ کاری کریں گے۔ نئے قواعد کے تحت ESG فنڈز کے لیے لازمی ہوگا کہ ان کے کم از کم 50 فیصد اثاثے ESG معیار کے مطابق سرمایہ کاری میں رکھے جائیں۔ایس ای سی پی کے مطابق یہ فریم ورک گرین واشنگ کی روک تھام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا، اور ملک میں پائیدار مالیاتی اصلاحات کے ایجنڈے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ESG ڈسکلوژر گائیڈ لائنز، آئی ایف آر ایس سسٹین ایبلٹی اسٹینڈرڈز، ESG سسٹین پلیٹ فارم اور پاکستان گرین ٹیکسانومی بھی متعارف کرائی جا چکی ہیں۔