تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

میسی کے آخری ارجنٹینا میچ کی خصوصی جرسی کی پہلی جھلک

میسی کے آخری ارجنٹینا میچ کی خصوصی جرسی کی پہلی جھلک

 لاہور (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کے لیے آخری میچ سے قبل خصوصی جرسی کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔39 سالہ میسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایڈیڈاس کی تیار کردہ خصوصی ارجنٹینا جرسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ایک آخری میچ، زندگی بھر کے لیے ایک جرسی۔‘‘ارجنٹینا کی روایتی آسمانی اور سفید رنگوں والی جرسی میں میسی کے الوداع کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی ڈیزائن شامل کیے گئے ہیں۔ جرسی کی پشت پر ’’میسی‘‘ اور نمبر ’’10‘‘ سنہری رنگ میں درج ہے جبکہ نام کے اوپر ارجنٹینا کے پرچم میں موجود ’’سن آف مئی‘‘ کا نشان بھی بنایا گیا ہے۔میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں بینن کے خلاف ارجنٹینا کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلیں گے، جو ان کے بین الاقوامی فٹبال سے الوداع کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے اب تک 207 میچز میں 125 گول کیے ہیں۔ وہ بولیویا اور برکینا فاسو کے خلاف اس سے قبل ہونے والے دوستانہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے، اس لیے بینن کے خلاف مقابلہ ان کا 208واں اور آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔