تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، کراچی میں سب سے مہنگا فروخت ہونے لگا

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، کراچی میں سب سے مہنگا فروخت ہونے لگا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 10 جولائی 2025 سے 10 جولائی 2026 کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بعض شہروں میں 1250 روپے تک اضافہ ہوا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتیں گزشتہ ایک سال کے دوران مسلسل بڑھتی رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں ایک سال قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800 روپے تک تھی، جو اب بڑھ کر 2900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق پشاور اور بنوں میں ایک سال کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں سب سے زیادہ 1250 روپے اضافہ ہوا، جبکہ کوئٹہ اور خضدار میں 1200 روپے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 1173 روپے، سکھر میں 1140 روپے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں 1100 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح گوجرانوالا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1083 روپے، بہاولپور میں 1013 روپے، جبکہ سیالکوٹ، ملتان اور لاڑکانہ میں تقریباً 1000 روپے تک اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 950 روپے، لاہور میں 850 روپے اور سرگودھا میں 806 روپے تک مہنگا ہوا۔دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک سال کے دوران 1627 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے، راولپنڈی میں 1613 روپے سے بڑھ کر 2786 روپے، گوجرانوالا میں 1450 روپے سے بڑھ کر 2533 روپے، سیالکوٹ میں 1467 روپے سے بڑھ کر 2467 روپے اور لاہور میں 1400 روپے سے بڑھ کر 2250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔