تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی دستیابی میں تاخیر کا امکان

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی دستیابی میں تاخیر کا امکان

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی متوقع لانچ اور دستیابی میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ سپلائی چین سے متعلق مسائل بتائے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی کر سکتا ہے، تاہم محدود پیداوار کے باعث یہ ڈیوائس زیادہ تر صارفین کو 2027 تک دستیاب نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس فون میں 5.5 انچ کی بیرونی اسکرین جبکہ فولڈ کھولنے پر 7.8 انچ کی بڑی ڈسپلے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس فولڈ ایبل آئی فون کی متوقع قیمت 2300 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جس کے بعد یہ ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا آئی فون بن جائے گا۔معروف صنعتی تجزیہ کار منگ چی کوو کے مطابق سپلائی چین میں محدود اسٹاک کی وجہ سے ایپل ستمبر میں اس ڈیوائس کا اعلان تو کر سکتا ہے، تاہم اس کی پری آرڈر بکنگ اور باقاعدہ فروخت کچھ عرصے بعد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ فولڈ ایبل آئی فون کی صورتحال 2017 میں متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس سے ملتی جلتی ہو سکتی ہے، جس کا اعلان مقررہ وقت پر کیا گیا تھا، لیکن اس کی فروخت بعد میں شروع کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایپل نے اب تک فولڈ ایبل آئی فون کی لانچ، نام، قیمت یا تکنیکی خصوصیات کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، اس لیے مذکورہ تمام معلومات غیر مصدقہ رپورٹس اور تجزیہ کاروں کی پیش گوئیوں پر مبنی ہیں۔