ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر قصیم میں بس الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔سعودی حکام کے مطابق تینوں پاکستانیوں کے خلاف مقدمات کی سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد شاہی فرمان کے تحت سزاؤں پر عمل درآمد کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تینوں افراد کو سنائی گئی سزائے موت برقرار رکھی تھی، جس کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں سزائیں دے دی گئیں۔