تازہ ترین
پاکستانی خلا باز مشن پر صدر، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی قوم کو مبارکباد پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر عسکری قیادت کا قوم کو مبارکباد وزیراعظم کی نئی دہلی میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پر مصدق ملک کی تعریف مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب عراق کا فوج کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم سعودی عرب میں بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر اتفاق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان تمام صوبوں کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد کی منظوری حکومت نے پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا
پاکستان خبر

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اور بڑی پیش رفت متوقع ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو ہوگا، جس میں پاکستان کے لیے تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قرض قسط جاری کرنے کی منظوری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے جاری 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے چوتھے جائزے اور 1.4 ارب ڈالر کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے پروگرام کے تیسرے جائزے کا جائزہ لیا جائے گا۔حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی پانچویں قسط کی مد میں تقریباً 1 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پروگرام کی چوتھی قسط کے تحت 21 کروڑ ڈالر (210 ملین ڈالر) حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 1.21 ارب ڈالر کی رقم موصول ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال اکتوبر میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ اقتصادی مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے تھے، جس کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔ اب ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید استحکام ملنے کی توقع ہے۔