ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق یہ کارروائی سپریم کورٹ کی جانب سے سزاؤں کی توثیق اور شاہی فرمان کے بعد عمل میں لائی گئی۔تفصیلات کے مطابق تینوں پاکستانی شہریوں کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات میں عدالتی کارروائی مکمل ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزاؤں کو برقرار رکھنے کے بعد ان پر عمل درآمد کیا گیا۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ تینوں افراد کی سزاؤں پر عمل درآمد سے قبل مملکت کے قانونی اور عدالتی مراحل مکمل کیے گئے تھے۔تاہم سعودی حکام کی جانب سے سزائے موت پانے والے پاکستانی شہریوں کی شناخت، اسمگل کی جانے والی ہیروئن کی مقدار اور ان کی گرفتاری کے حالات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں