تازہ ترین
پاکستانی خلا باز مشن پر صدر، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی قوم کو مبارکباد پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر عسکری قیادت کا قوم کو مبارکباد وزیراعظم کی نئی دہلی میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پر مصدق ملک کی تعریف مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب عراق کا فوج کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم سعودی عرب میں بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر اتفاق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان تمام صوبوں کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد کی منظوری حکومت نے پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا
پاکستان خبر

شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا

شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ننھے بیٹے آلیار نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ٹیم میں نئے کھلاڑی کی شمولیت کا اعلان کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔لاہور قلندرز نے سری لنکا کے آل راؤنڈر کامندو مینڈس کو پی ایس ایل 12 کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے کیا۔ویڈیو کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور ٹیم کے مالک ثمین رانا کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے باہمی گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ویڈیو کا سب سے دلچسپ منظر اس وقت سامنے آیا جب شاہین آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے آلیار کو اپنے پاس بلایا اور اسے ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی کا نام بتانے کو کہا۔آلیار نے ہاتھ میں سبز رنگ کی ننھی گیند تھام رکھی تھی۔ اس موقع پر اس نے معصومانہ انداز میں صرف ایک لفظ ’’کامندو‘‘ کہا، جس پر شاہین شاہ آفریدی مسکرا اٹھے۔