تازہ ترین
پاکستانی خلا باز مشن پر صدر، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی قوم کو مبارکباد پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر عسکری قیادت کا قوم کو مبارکباد وزیراعظم کی نئی دہلی میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پر مصدق ملک کی تعریف مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب عراق کا فوج کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم سعودی عرب میں بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر اتفاق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان تمام صوبوں کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد کی منظوری حکومت نے پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا
پاکستان خبر

شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار

شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پولیس نے سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کی رہائش گاہ میں چوری اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نورفولک پولیس کو پیر کی شام 6 بجے سے کچھ دیر قبل شاہی جوڑے کی رہائش گاہ اینمر ہال میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔پولیس نے علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سراغ رساں کتوں، بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل کی۔ اس دوران اسٹیٹ کے اندر سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جو تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت رہائش گاہ خالی تھی اور وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ دوسری جانب شاہی محل کینسنگٹن پیلس نے واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی معاملات پر کوئی بیان نہیں دیتا۔واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین، جو پرنس اور پرنسس آف ویلز بھی کہلاتے ہیں، مستقل طور پر اینمر ہال میں قیام پذیر نہیں ہیں، تاہم تعطیلات کے دوران اس رہائش گاہ کو تفریح اور آرام کے لیے استعمال کرتے ہیں۔10 کمروں پر مشتمل یہ شاہی رہائش گاہ 2011ء میں ان کی شادی کے بعد ملکہ الزبتھ دوم نے جوڑے کو تحفے میں دی تھی۔ سرخ اینٹوں سے تعمیر کردہ جارجیائی طرز کی یہ حویلی برطانوی کاؤنٹی نورفولک میں واقع نجی سینڈرنگھم اسٹیٹ کا حصہ ہے۔اینمر ہال شاہی خاندان کی نجی رہائش گاہ سینڈرنگھم ہاؤس سے تقریباً 2 میل مشرق میں واقع ہے، جبکہ پرنس اور پرنسس آف ویلز کی مستقل رہائش برکشائر میں ونڈسر کیسل اسٹیٹ میں ہے۔