تازہ ترین
پاکستانی خلا باز مشن پر صدر، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی قوم کو مبارکباد پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر عسکری قیادت کا قوم کو مبارکباد وزیراعظم کی نئی دہلی میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پر مصدق ملک کی تعریف مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب عراق کا فوج کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم سعودی عرب میں بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر اتفاق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان تمام صوبوں کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد کی منظوری حکومت نے پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا
پاکستان خبر

مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب

لاہور (پاکستان خبر) لاہور ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے مقامی وکیل ابرار حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کو نظر بند کیا گیا ہے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ جس کسی نے بھی غیر قانونی اقدام کیا ہے، اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمٰن کو نظر بند کیا گیا ہے تو اس کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی زندگی اور آزادی کو خطرات لاحق ہیں، لہٰذا عدالت ان کی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔درخواست میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔