تازہ ترین
پاکستانی خلا باز مشن پر صدر، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی قوم کو مبارکباد پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر عسکری قیادت کا قوم کو مبارکباد وزیراعظم کی نئی دہلی میں پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پر مصدق ملک کی تعریف مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست، سی سی پی او لاہور سے جواب طلب عراق کا فوج کو شہروں سے نکال کر سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم سعودی عرب میں بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت شہزادہ ولیم کی رہائش گاہ میں مشکوک داخلے پر 2 افراد گرفتار پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی منصوبوں پر اتفاق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر منظوری کا امکان تمام صوبوں کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد کی منظوری حکومت نے پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار نے پی ایس ایل کے نئے کھلاڑی کا نام بتا دیا
پاکستان خبر

رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح

رونالڈو کے کیریئر کے گولز کی تعداد 987 ہوگئی، النصر فاتح

ریاض (اسپورٹس ڈیسک) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اور گول اسکور کرلیا، جس کے بعد ان کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 987 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ریاض کے الاوّل پارک میں کھیلے گئے مقابلے میں النصر نے السد کو 1-2 سے شکست دے دی۔ رونالڈو نے میچ کے 13ویں منٹ میں پنالٹی پر گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم 8 منٹ بعد السد کے محمد وعد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔رونالڈو کا ایک اور گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے جائزے کے بعد مسترد کردیا گیا، جبکہ مخالف کھلاڑی پر تھوکنے کے باعث محمد وعد کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں ژواؤ فیلکس نے شاندار بائی سائیکل کک کے ذریعے فیصلہ کن گول اسکور کیا اور النصر کو 1-2 سے کامیابی دلادی۔