لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے، جبکہ شین ڈیٹز ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے گی۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم چیمپئن شپ میں اب تک 9 میچز کھیل کر 5 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔تمام مقابلے 8 سے 20 دسمبر تک ویسٹ انڈیز کے شہر روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 8، 10 اور 12 دسمبر کو ہوں گے، جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
واپس خبروں پر
Category:
کھیل