تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

ٹانک میں 4 پولیو ورکرز کا اغوا، گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار تشویش

ٹانک میں 4 پولیو ورکرز کا اغوا، گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار تشویش

ٹانک ( پاکستا ن خبر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں 4 پولیو ورکرز کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیو ورکرز کا اغوا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ یہ کارکن بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ ان کارکنوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفادات کے منافی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مغوی پولیو ورکرز کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔