تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

احد رضا میر اور مایا علی کی قربت کی پھر چہ مگوئیاں

احد رضا میر اور مایا علی کی قربت کی پھر چہ مگوئیاں

کراچی ( شو بز ڈیسک) اداکار احد رضا میر اور اداکارہ مایا علی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں دونوں کے درمیان ممکنہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔دونوں اداکار حال ہی میں ڈرامہ ’’ایک محبت اور‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جس میں ان کی جوڑی اور اداکاری کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا گیا۔احد رضا میر کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کے اور مایا علی کے تعلق کے بارے میں نئی باتیں شروع کردیں۔ سالگرہ کی تصاویر میں مایا علی کے ساتھ احد کی ایک تصویر بھی شامل تھی، جو مایا علی ڈرامے کے اختتام پر پہلے ہی اپنی پوسٹ میں شیئر کرچکی تھیں۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی توجہ دلائی کہ احد رضا میر کی والدہ اور مایا علی ایک دوسرے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فالو کرتی ہیں۔ اس بات کو بنیاد بنا کر مداح دونوں اداکاروں کے ممکنہ تعلق سے متعلق مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔تاہم احد رضا میر اور مایا علی دونوں میں سے کسی نے بھی ان قیاس آرائیوں کی تاحال تصدیق نہیں کی۔