تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خوش قسمت گیمر نے جی ٹی اے 6 صرف 2 ڈالر میں پری آرڈر کر لیا

خوش قسمت گیمر نے جی ٹی اے 6 صرف 2 ڈالر میں پری آرڈر کر لیا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں بے چینی سے انتظار کیے جانے والے ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کو ایک خوش قسمت گیمر نے محض 2.12 ڈالر میں پری آرڈر کرکے سب کو حیران کر دیا۔رپورٹس کے مطابق اس گیمر نے تقریباً 79.99 ڈالر مالیت کا جی ٹی اے 6 اسٹینڈرڈ ایڈیشن صرف 2.12 ڈالر میں حاصل کیا، جس سے اسے 77.87 ڈالر کی بچت ہوئی، جو تقریباً 97 فیصد رعایت کے برابر ہے۔یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریڈٹ کے ایک صارف نے بتایا کہ چند ماہ قبل اس نے پلے اسٹیشن 5 پرو خریدنے کے لیے بیسٹ بائے سے خریداری کی تھی تاکہ جی ٹی اے 6 کی آمد سے پہلے اپنا گیمنگ سیٹ اپ مکمل کر سکے۔اس نے خریداری کے دوران کمپنی کا کریڈٹ کارڈ استعمال کیا، جس کے بدلے میں اسے کیش بیک ریوارڈز اور ریوارڈ سرٹیفکیٹس ملے، تاہم وہ کچھ عرصے تک انہیں استعمال کرنا بھول گیا۔بعد ازاں جب جی ٹی اے 6 کی پری آرڈر بکنگ شروع ہوئی تو اس نے اپنے اکاؤنٹ میں موجود ریوارڈ سرٹیفکیٹس استعمال کیے، جن سے گیم کی زیادہ تر قیمت ادا ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے 10 فیصد اضافی ڈسکاؤنٹ کوپن بھی استعمال کیا، جس کے نتیجے میں گیم کی قیمت کم ہو کر صرف 2.12 ڈالر رہ گئی۔گیمر نے دیگر کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ نئی گیم یا دیگر مصنوعات خریدنے سے پہلے اپنے کریڈٹ کارڈ ریوارڈز، اسٹور لائلٹی پروگرامز اور کیش بیک بیلنس ضرور چیک کریں، کیونکہ بعض اوقات پہلے سے موجود رعایتیں غیر معمولی بچت کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔