تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گورو کھنہ کی ازدواجی صورتحال پر خاموشی ٹوٹی، اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار

گورو کھنہ کی ازدواجی صورتحال پر خاموشی ٹوٹی، اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار

ممبئی( شو بز ڈیسک)اداکار اور بگ باس 19 کے فاتح گورو کھنہ نے اپنی اہلیہ آکانکشا چمولا کی جانب سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق بیان کے بعد پہلی بار اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔آکانکشا چمولا نے لاک اپ سیزن 2 میں شرکت سے قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ اور گورو گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے الگ رہ رہے ہیں اور دونوں کے درمیان طلاق کا عمل جاری ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔حال ہی میں گورو کھنہ کو ایک ریئلٹی شو کے سیٹ کے باہر میڈیا نے گھیر لیا، جہاں ان سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے۔اداکار نے کہا کہ ان کے جذبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ آج بھی آکانکشا سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی پہلے کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی اہلیہ کا ساتھ دیں گے اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ریئلٹی شو میں بہترین کارکردگی دکھائیں اور کامیاب ہوں۔آکانکشا کے بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے تعلق کی ٹائم لائن پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیونکہ رواں سال کے آغاز میں دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ رومانوی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔تاہم گورو کھنہ کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر ان کے تعلقات کے حوالے سے بحث اور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔