تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

غزہ فلم پر اسرائیل میں تنازع، فلمسازوں کی شہریت منسوخی کا اعلان

غزہ فلم پر اسرائیل میں تنازع، فلمسازوں کی شہریت منسوخی کا اعلان

تل ابیب (شوبز ڈیسک) غزہ جنگ پر بنائی گئی اسرائیلی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ ملنے کے بعد اسرائیل میں شدید تنازع کھڑا ہوگیا۔فلم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وینس فلم فیسٹیول میں اعزاز ملنے کو حیران کن قرار دیا گیا۔ ناقدین نے الزام عائد کیا کہ فلمسازوں نے عالمی پذیرائی حاصل کرنے کیلئے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا اور ان کے اقدام کو ریاست سے غداری قرار دیا۔اسرائیلی وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ وہ بطور وزیر دونوں فلمسازوں کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فوری کارروائی کریں گے۔تاہم رپورٹ کے مطابق ابھی فلمسازوں کی شہریت منسوخ نہیں کی گئی بلکہ وزیر کی جانب سے کارروائی شروع کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔دستاویزی فلم میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق سنگین الزامات پیش کیے گئے ہیں۔ فلم میں اسرائیلی فوج سے وابستہ افراد کے انٹرویوز بھی شامل ہیں اور یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کو ممکنہ جانی نقصان پہنچنے کو کس طرح قابل قبول سمجھا جاتا تھا۔