تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جرمن نجی کمپنی کا راکٹ یورپ سے پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

جرمن نجی کمپنی کا راکٹ یورپ سے پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

جرمن( ویب ڈیسک)جرمنی کی نجی خلائی کمپنی اسار ایرو اسپیس نے یورپی سرزمین سے اپنا خلائی راکٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا کر تاریخ رقم کردی۔کمپنی کا اسپیکٹرم راکٹ ناروے میں واقع آندویا خلائی مرکز سے خلا کی جانب روانہ کیا گیا اور کامیابی سے مدار میں داخل ہوگیا۔جرمن کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ مدار تک پہنچ چکا ہے۔ کمپنی کے مطابق یورپ سے نجی طور پر تیار کیے گئے راکٹ کی پہلی کامیاب مداری پرواز کے ذریعے تاریخ رقم ہوئی ہے۔جرمن وزارتِ تحقیق، ٹیکنالوجی اور خلائی امور نے بھی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمنی خلائی پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزارت کے مطابق یہ پیش رفت جرمنی کی جدت، تکنیکی مہارت اور خلائی شعبے میں بڑھتی ہوئی استعداد کا اہم ثبوت ہے۔اسپیکٹرم راکٹ کو خلا میں پہنچانے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ تقریباً 18 ماہ قبل کمپنی نے پہلی مرتبہ راکٹ روانہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔اس کامیابی کے بعد جرمنی کی نجی خلائی صنعت نے یورپی خلائی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ پیش رفت مستقبل میں یورپی سرزمین سے نجی راکٹوں کی پروازوں کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔