تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

جرمنی کا شاندار آغاز، کیوراساؤ کو سات ایک سے شکست

جرمنی کا شاندار آغاز، کیوراساؤ کو سات ایک سے شکست

ہیوسٹن ( سپورٹس ڈیسک) فیفا عالمی کپ 2026 میں جرمنی نے اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے گروپ ای کے پہلے میچ میں پہلی بار عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کیوراساؤ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔جرمنی نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور چھٹے منٹ میں فیلکس نمیچا نے خوبصورت شاٹ کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔تاہم ابتدائی پندرہ منٹ کے بعد کیوراساؤ نے اعتماد کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا اور مضبوط ٹیکلنگ اور تیز پاسنگ کے ذریعے جرمن مڈفیلڈ پر دباؤ بڑھایا۔کیوراساؤ کی کوششیں 21ویں منٹ میں رنگ لائیں جب لیوانو کومینینسیا نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا، جو ان کی ٹیم کا عالمی کپ تاریخ میں پہلا گول بھی تھا۔جرمنی نے 38ویں منٹ میں نیکو شلوٹربیک کے شاندار فنش کے ذریعے دوبارہ برتری حاصل کی اور اسکور دو ایک کر دیا۔پہلے ہاف کے اضافی وقت میں جرمنی کو پینلٹی ملی جس پر کائی ہاورٹز نے گول کر کے اسکور ایک کے مقابلے میں تین کر دیا۔دوسرے ہاف میں جرمنی نے اپنی برتری برقرار رکھی اور 47ویں منٹ میں جمال موسیالا نے گول کر کے اسکور ایک کے مقابلے میں چار کر دیا۔68ویں منٹ میں ناتھنئیل براؤن نے اپنے عالمی کپ کیریئر کا پہلا گول اسکور کیا اور جرمنی کی برتری ایک کے مقابلے میں پانچ ہو گئی۔78ویں منٹ میں ڈینیز اونداؤ نے چھٹا گول کیا جبکہ 88ویں منٹ میں کائی ہاورٹز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا ساتواں گول اسکور کر کے مقابلہ ایک کے مقابلے میں سات کر دیا۔اضافی وقت کے بعد میچ اختتام پذیر ہوا اور جرمنی نے ٹورنامنٹ میں ایک بڑی اور شاندار فتح اپنے نام کر لی۔