تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

’گجنی‘ اور ’لگان‘ کے اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

’گجنی‘ اور ’لگان‘ کے اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پردیپ راوت انتقال کر گئے۔ وہ 74 برس کے تھے اور طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پردیپ راوت گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے منیجر سدھارتھ تیواڑی نے بتایا کہ اداکار کا کینسر دوبارہ شدت اختیار کر گیا تھا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔پردیپ راوت اپنے پیچھے اہلیہ اور بیٹے وکرم ادتیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ فلم لگان میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار یشپال شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔پردیپ راوت نے اداکاری کی دنیا میں قدم معروف تاریخی ٹی وی ڈرامے مہابھارت سے رکھا، جس میں انہوں نے اشوتھاما کا کردار ادا کیا اور ملک گیر شہرت حاصل کی۔بعد ازاں انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا اور اپنی منفرد آواز، مضبوط شخصیت اور شاندار اداکاری کے باعث منفی کرداروں میں نمایاں مقام بنایا۔عامر خان کی مشہور فلم گجنی میں خطرناک ولن، فلم لگان میں دیوا کے کردار سمیت راؤڈی راٹھور اور جنوبی بھارت کی کامیاب فلم سائے میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔