تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاک بھارت میچ بائیکاٹ پر عالمی کرکٹ بورڈز متحرک

پاک بھارت میچ بائیکاٹ پر عالمی کرکٹ بورڈز متحرک

دبئی( سپورٹس ڈیسک)ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر عالمی کرکٹ حلقوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ جہاں آئی سی سی اس صورتحال پر فکرمند ہے، وہیں مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز بھی اس فیصلے کے ممکنہ اثرات پر غور کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں سری لنکا کے بعد اب اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر زور دیا ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے وسیع تر مفاد اور ٹورنامنٹ کی مجموعی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں لچک دکھانا ضروری ہے۔اس سے قبل سری لنکا کرکٹ بھی اسی نوعیت کی اپیل کر چکا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے پی سی بی کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ کولمبو میں 15 فروری کو طے شدہ پاک بھارت میچ کی منسوخی سے نہ صرف کرکٹ بورڈ بلکہ ملکی معیشت کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خط میں بتایا گیا کہ میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں اور میچ کی منسوخی کی صورت میں سیاحت سے وابستہ آمدن بھی شدید متاثر ہو گی۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق بائیکاٹ کے اعلان کے بعد شائقین کی بڑی تعداد نے ہوٹل بکنگز منسوخ کر دی ہیں جس سے سیاحتی شعبہ دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔بیان میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ سری لنکا کرکٹ نے ماضی میں مشکل حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھرپور ساتھ دیا ہے، اس لیے غیر معمولی حالات، دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے مجموعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے روکا گیا ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو آمادہ کرنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔