تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

گوہر رشید کا عورت مارچ کے پوسٹرز پر اظہارِ تحفظات

گوہر رشید کا عورت مارچ کے پوسٹرز پر اظہارِ تحفظات

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار گوہر رشید نے حالیہ پوڈکاسٹ میں عورت مارچ کے بعض پوسٹرز اور نعروں کے انداز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہے، تاہم اس کا طریقہ مہذب اور مناسب ہونا چاہیے۔گوہر رشید کا کہنا تھا کہ خواتین کو کسی بھی صورت میں صرف جنس کی بنیاد پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سوچ کے باعث وہ فلموں میں آئٹم نمبرز کے بھی مخالف ہیں، کیونکہ ایسے گانے خواتین کو محض ایک چیز کے طور پر دکھانے کا تاثر دیتے ہیں۔اداکار نے عورت مارچ میں استعمال ہونے والے بعض پوسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنا مؤقف زیادہ شائستہ، مثبت اور مؤثر انداز میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔گوہر رشید کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بعض نعروں اور پوسٹرز کے انداز پر اعتراض کیا جا سکتا ہے، جبکہ کئی افراد نے ان کی رائے سے اختلاف بھی کیا۔