تازہ ترین
لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کا محاصرہ وزراء کی باہمی بیان بازی پر وزیراعظم کا سخت نوٹس نئے صوبوں پر عوامی رائے لینے میں کیا حرج، عطاتارڑ مشرف اور عمران ظلم کے باوجود رانا ثنا کو نہ توڑ سکے، خواجہ آصف پیوٹن کے دورے پر تاجکستان عالمی عدالت سے الگ امریکی صدر ٹرمپ اور نیٹو سربراہ کی ملاقات کل ہوگی یمن پر سعودی فضائی حملے، سترہ جاں بحق، گیارہ زخمی غزہ جنگ کے بعد انیس ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بجلی کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبرپر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب انکم اور سیلز ٹیکس نظام کی علیحدگی پر صنعتکاربرہم پاکستان میں کاروباری اعتماد گر گیا، غیرملکی سرمایہ کارمایوس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد سراج کی عدم شمولیت، بھارتی کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی لاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو چھ کروڑ میں سائن کرلیا سری لنکا کیخلاف عمدہ کارکردگی، ہیسن نئے کھلاڑیوں سے خوش بھارتی بیٹر ویبھو سوریاونشی کی امپائر کو ٹکر، ویڈیو وائرل
پاکستان خبر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ، خریداروں کو ریلیف

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ، خریداروں کو ریلیف

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل 4 روز اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی دونوں قیمتی دھاتیں سستی ہوگئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 66 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں جمعہ کو فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 573 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے پر آگئی۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 85 سینٹ گھٹ کر 52 ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 85 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 678 روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 867 روپے کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سینٹرز پر پابندی سے متعلق بیان اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ غیر متوقع کمی سامنے آئی ہے۔