تازہ ترین
محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ امریکی وزیر خارجہ کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید، تسلیم نہ کیے گئے قوانین مسلط کرنے سے خبردار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا ٹڈاپ کا تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن منعقد پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود مصنوعی ذہانت اگلے 3 برس میں انسانیت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، سائنس دان کا انتباہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کے خدشات، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں بڑھ گئیں مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز معطل، 74 ممالک میں دفتری نظام متاثر
پاکستان خبر

سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 100 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل فی تولہ سونے کا نرخ 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 373 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی۔ اس سے قبل 10 گرام سونا 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ اس سے قبل عالمی نرخ 4 ہزار 31 ڈالر فی اونس تھے۔ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 238 روپے کم ہوکر 5 ہزار 530 روپے ہوگئی، جبکہ اس سے قبل فی تولہ چاندی 5 ہزار 768 روپے میں دستیاب تھی۔