تازہ ترین
پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں صاحبہ کی بیٹے احسن افضل خان کو اقربا پروری سے متعلق اہم نصیحت
پاکستان خبر

انسانی آنکھ کو سبز دکھائی دینے والا منفرد ستارہ دریافت

انسانی آنکھ کو سبز دکھائی دینے والا منفرد ستارہ دریافت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسا وائٹ ڈوارف ستارہ دریافت کیا ہے جو انسانی آنکھ کو سبز دکھائی دے سکتا ہے۔ نئی تحقیق میں اس منفرد ستارے کی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق ستاروں کا رنگ عموماً ان کے درجہ حرارت پر منحصر ہوتا ہے اور زیادہ تر ستارے نارنجی، سفید یا نیلے دکھائی دیتے ہیں۔ وائٹ ڈوارف دراصل سورج جیسے ستاروں کی باقیات ہوتے ہیں، تاہم ان کی بیرونی تہوں میں موجود عناصر ان کے رنگ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق بیشتر وائٹ ڈوارف ستاروں کے رنگ بھی عام ستاروں کی طرح ہوتے ہیں، لیکن بعض ستاروں کی بیرونی تہوں میں موجود غیر معمولی طبعی حالات ان کے نوری طیف میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کر سکتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق یہ تبدیلیاں ان ستاروں کی فضا میں ہیلیم اور دیگر عناصر کے درمیان تعامل سے وابستہ ہیں۔ تحقیق کے لیے سائنس دان ہولینڈز نے زمین سے 20 پارسیک، یعنی تقریباً 65 نوری سال کے فاصلے کے اندر موجود 151 معلوم وائٹ ڈوارف ستاروں کا جائزہ لیا۔