تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گوگل میپس میں نیا تاریخی اسٹریٹ ویو فیچر متعارف

گوگل میپس میں نیا تاریخی اسٹریٹ ویو فیچر متعارف

نیویارک( ویب ڈیسک) اسمارٹ فون استعمال کرنے والے گوگل میپس صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔گوگل میپس میں اسٹریٹ ویو سروس کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم اپڈیٹ جاری کی گئی ہے، جس کے تحت اب پرانی اسٹریٹ ویو تصاویر موبائل ایپ کا حصہ بنائی جا رہی ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلے صرف کمپیوٹرز پر دستیاب تھا، تاہم بڑھتے ہوئے موبائل استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ مختلف مقامات، سڑکیں اور علاقے ماضی میں کیسے نظر آتے تھے۔ اس کے لیے صارفین کو اسٹریٹ ویو تصویر پر کلک کر کے مخصوص آپشن منتخب کرنا ہوگا، جس کے بعد دستیاب پرانی تصاویر دیکھی جا سکیں گی۔یہ سہولت ہر علاقے میں دستیاب نہیں ہوگی بلکہ اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ متعلقہ مقام کی پرانی تصاویر گوگل کے پاس موجود ہیں یا نہیں۔یہ نیا فیچر صارفین کو اپنے اردگرد کی تبدیلیوں کو وقت کے ساتھ دیکھنے کا ایک دلچسپ اور معلوماتی موقع فراہم کرتا ہے۔