تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

حکومت کا کاروباری اداروں کو ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کرنے کا عزم

حکومت کا کاروباری اداروں کو ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کرنے کا عزم

سیالکوٹ ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی مقصد کاروباری اداروں اور مختلف شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی کی معاونت فراہم کرنا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کے ذریعے اسٹارٹ اپس اور صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ بعض مراکز نے نمایاں مالی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات کا بڑا حصہ سیالکوٹ سے آتا ہے، جو ملک کی ایک انتہائی متحرک صنعتی منڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی آٹو انڈسٹری کے ساتھ مقابلہ کرنا ایک اہم چیلنج ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا مقصد صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو اور معیشت کو فروغ ملے۔شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کو صنعتوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات مزید مؤثر بنانی چاہییں تاکہ کاروباری شعبہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔