تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا، تاہم وزیراعظم نیتن یاہو کو اس وقت بڑا سیاسی دھچکا لگا جب ان کے اہم حریف اور سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ کو پارلیمنٹ کے منتخب ارکان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہوگئی۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی، جس کے دوران 120 رکنی پارلیمنٹ کے 67 ارکان نے گادی آئزنکوٹ جبکہ 46 ارکان نے نیتن یاہو کی حمایت کی سفارش کی۔ صدر کو 11 نومبر تک فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت بنانے کی ذمہ داری کس امیدوار کو سونپی جائے۔نیتن یاہو کی جماعت لیکود نے 27 نشستیں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت کی حیثیت برقرار رکھی، تاہم ان کے مذہبی اور قوم پرست اتحاد کو مجموعی طور پر صرف 53 نشستیں مل سکیں، جس کے باعث وہ پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔دوسری جانب آئزنکوٹ کے حمایت یافتہ اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں، جبکہ عرب اقلیتی جماعتوں نے مجموعی طور پر 19 نشستیں جیت کر آئزنکوٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔نیتن یاہو نے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ بھی اٹھایا ہے، تاہم اسرائیلی مرکزی انتخابی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ انتخابات کی شفافیت متاثر نہیں ہوئی۔ نیتن یاہو کے اتحادیوں نے عرب جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔نئی حکومت کی تشکیل تک نیتن یاہو نگران وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
اسرائیل میں انتخابی نتائج کے بعد حکومت سازی کا بحران شدت اختیار کر گیا
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں