تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغیچہ جانے کی وجہ بتا دی

گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغیچہ جانے کی وجہ بتا دی

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا نے اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ لال باغیچہ راجہ پنڈال حاضری دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کیلئے دعائیں کرنے وہاں گئے تھے۔62 سالہ اداکار نے کہا کہ کومل رانی فلم میں ان کے مقابل اداکاری کر رہی ہیں، اس لیے فلم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ بھی لال باغیچہ جاچکے ہیں اور اس وقت ان کی فلمیں کامیاب ہوئی تھیں۔گووندا نے کومل رانی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ شروع ہورہا ہے تو اس پر اتنی بحث کیوں کی جارہی ہے۔دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انسانوں کے بجائے پالتو جانوروں سے محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو جتنا بھی پیار دیں، وہ دھوکا دیتے ہیں، جبکہ جانور ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گووندا اور کومل رانی کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ سنیتا آہوجا ماضی میں دونوں کی عمر کے فرق پر بھی تنقید کرچکی ہیں۔سنیتا نے دسمبر 2024ء میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی، جسے رواں سال اگست میں واپس لے لیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ گووندا کومل سے شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم گووندا کے مینیجر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دوسری شادی کا کوئی سوال نہیں۔