تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارت میں اقلیتوں کو درپیش مشکلات پر تشویش میں اضافہ

بھارت میں اقلیتوں کو درپیش مشکلات پر تشویش میں اضافہ

 نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور مذہبی کشیدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلمان اور مسیحی برادریوں کے خلاف تشدد، عبادت گاہوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث اقلیتی برادریوں میں تحفظات بڑھ رہے ہیں۔بھارتی جریدے ہندوستان گزٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع سانگلی کے گاؤں آرلا میں مسلمانوں کو مبینہ حملوں کے بعد معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 9 جون کو ہونے والی ایک تقریب کے بعد معاشی بائیکاٹ کی صورتحال پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں بعض مقامی افراد نے مسلمانوں کے ساتھ کاروباری لین دین محدود یا ختم کردیا۔دوسری جانب دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ریاست کے وزیر خزانہ چندرشیکھر باونکولے نے اعلان کیا ہے کہ عیسائی مشنری تنظیموں کی ملکیتی تمام زمینوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل ایک مسیحی وفد نے مبینہ دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے مطابق بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور مساوی شہری حیثیت سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں، مسیحیوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے خلاف پیش آنے والے واقعات نے بھارت کے سیکولر تشخص پر بحث کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔