کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ جاری کردیا۔پنجابی ہپ ہاپ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ ہانیہ عامر نے اس کے بول خود لکھنے کے ساتھ اسے کمپوز بھی کیا ہے۔ گانے میں اداکارہ اپنے ناقدین اور تنقید کرنے والوں کو دوٹوک انداز میں جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں۔