تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

حریم فاروق رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں، فلم سازی کی حوصلہ افزائی پر زور

حریم فاروق رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں، فلم سازی کی حوصلہ افزائی پر زور

کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے فلم بنانے کے خواہش مند افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم سازی مشکل ضرور ہے، تاہم اسے ناممکن نہیں سمجھنا چاہیے۔ایک حالیہ انٹرویو میں حریم فاروق سے یوٹیوبر رجب بٹ کے فلمی دنیا میں آنے کے فیصلے پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی ٹرولنگ کے بارے میں سوال کیا گیا۔حریم فاروق نے اس تنقید کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کے مطابق لوگوں کو فلم بنانے کی کوشش کرنے سے روکنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو بھی فلم سازی کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتا ہے، اسے آگے بڑھنے کا موقع اور ترغیب ملنی چاہیے۔ تاہم فلم بنانے والوں کو ناظرین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کا احساس بھی کرنا چاہیے۔حریم فاروق نے اس بات پر زور دیا کہ فلم سازوں کی توجہ معیاری فلمیں بنانے پر ہونی چاہیے، تاکہ ناظرین انہیں پسند کریں اور پاکستانی سنیما عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا سکے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ ہدایت کار سید فیصل بخاری کی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ امر خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر تجربہ کار فنکار بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔