تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

حارث رؤف کی تین ملکی سیریز کیلئے تیاری، ردھم بہتر بنانے پر توجہ

حارث رؤف کی تین ملکی سیریز کیلئے تیاری، ردھم بہتر بنانے پر توجہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی تین ملکی سیریز کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں پاکستان ٹیلی وژن کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار روزہ کرکٹ میں شرکت سے انہیں آئندہ بین الاقوامی سیریز کیلئے تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلتے ہوئے وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور مطلوبہ ردھم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اگلی بین الاقوامی سیریز میں بھرپور کارکردگی دکھائی جاسکے۔حارث رؤف نے کہا کہ اس مرحلے پر ان کا بنیادی ہدف زیادہ وکٹیں حاصل کرنا ہے، جبکہ چار روزہ کرکٹ فاسٹ بولرز کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں وہ اپنی گیند کی لائن اور لینتھ پر بھرپور کام کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی سیریز کا آغاز آئندہ ماہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا، جبکہ سیریز کے بعض مقابلے قذافی اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرچکا ہے۔ وفد کے مطابق انگلش ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہے، جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے گہری محبت رکھتے ہیں۔