تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارت میں بے پناہ پذیرائی ملی، کئی فلموں کی پیشکشیں ٹھکرا دیں: حسن جہانگیر

بھارت میں بے پناہ پذیرائی ملی، کئی فلموں کی پیشکشیں ٹھکرا دیں: حسن جہانگیر

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار حسن جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے مقبول گانے "ہوا ہوا" کی غیر معمولی کامیابی کے بعد انہیں بھارت میں بھرپور محبت اور پذیرائی حاصل ہوئی۔احمد علی بٹ کے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات سے بھی ان کے خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔پروگرام کے دوران احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ کیا ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ریکھا نے واقعی انہیں محبت بھرا خط لکھا تھا؟ اس پر حسن جہانگیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ محبت کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے، تاہم کچھ باتیں ذاتی ہی رہنے دینا بہتر ہوتا ہے، اس لیے وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔گلوکار نے بتایا کہ بھارت میں انہیں ہمیشہ عزت اور محبت ملی ہے۔ ان کے مطابق مادھوری ڈکشٹ، گووندا، شاہ رخ خان، سلمان خان اور متھن چکرورتی سمیت کئی بڑے بھارتی فنکار آج بھی ان کے اچھے دوست ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کے درمیان خیرسگالی کے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔حسن جہانگیر نے اپنے فنی سفر کے ایک اہم فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں مرکزی کرداروں کے لیے متعدد فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، جن میں نیلم اور مادھوری ڈکشٹ جیسے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی شامل تھا، لیکن انہوں نے تمام پیشکشیں قبول کرنے کے بجائے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، جس پر انہیں آج بھی پشیمانی محسوس ہوتی ہے۔