تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

حسن نواز ڈیزرٹ وائپرز میں شامل، ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار

حسن نواز ڈیزرٹ وائپرز میں شامل، ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار

دبئی( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے نوجوان بیٹر حسن نواز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کے لیے ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔23 سالہ حسن نواز انگلش کرکٹر اینیورین ڈونلڈ کی جگہ لیں گے، جنہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔حسن نواز اس سے قبل بھی ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں 134.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے 291 رنز بنائے، جبکہ کیریبین پریمیئر لیگ میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کی جانب سے 220 رنز اسکور کیے۔ ان کی ٹیم نے سی پی ایل کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ڈیزرٹ وائپرز کے چیف ایگزیکٹو فل اولیور نے حسن نواز کی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے ماحول سے پہلے ہی واقف ہیں اور گزشتہ سیزن کی کامیابی میں ان کا کردار نمایاں رہا تھا۔