تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ فینز کے بغیر ٹکٹ داخلے کا الزام

ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ فینز کے بغیر ٹکٹ داخلے کا الزام

 بر طانیہ( سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں انگلینڈ کے متعدد شائقین پر بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کا الزام سامنے آیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کچھ انگلش فینز نے سیکیورٹی حصار توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ میچ دیکھا۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لیا، تاہم فیفا کی جانب سے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ فیفا ترجمان کے مطابق ان کے پاس اس بات کی کوئی تصدیق موجود نہیں کہ شائقین بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 70 ہزار 649 تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں 70 ہزار 389 افراد نے میچ دیکھا، جس کے باعث مکمل بھراؤ کے قریب صورتحال رہی۔یہ میچ انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان آرلنگٹن کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے کا حصہ تھا۔