تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

نیویارک ( شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق چائلڈ سٹار ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا انتقال منگل کے روز ہوا۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار تھیں اور رواں ماہ کے آغاز میں انہیں لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ گردن توڑ بخار اور خون میں انفیکشن کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے لڑ رہی تھیں۔ڈیوگ چیس نے کم عمری میں ہی اپنی اداکاری اور آواز کی صلاحیتوں کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہیں 2002 میں ریلیز ہونے والی معروف اینی میٹڈ فلم میں مرکزی کردار کے لیے آواز دینے پر عالمی شہرت ملی۔ بعد ازاں انہوں نے اسی کردار پر مبنی ٹیلی ویژن سیریز اور دیگر پروجیکٹس میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ان کے انتقال کی خبر کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ہالی ووڈ انڈسٹری میں ان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔