تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کے خلاف شاندار فتح

لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کے خلاف شاندار فتح

 میامی( سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کی اور اپنی ٹیم کو نمایاں فتح دلائی۔میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ لیونل میسی نے تینوں گول کر کے نہ صرف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔رپورٹس کے مطابق 38 سال 357 دن کی عمر میں میسی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے پہلا گول طویل فاصلے سے شاندار شاٹ پر، دوسرا ریباؤنڈ پر جبکہ تیسرا گول بہترین انفرادی مہارت کے ذریعے اسکور کیا۔اس کارکردگی کے ساتھ میسی نے بین الاقوامی سطح پر کئی اہم ریکارڈز کو بھی متاثر کیا، جبکہ ان کی یہ ہیٹ ٹرک ان کے کیریئر کے ایک یادگار سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔