تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

اداکار ارسلان نصیر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں نئی بحث

اداکار ارسلان نصیر کی ویڈیو پر سوشل میڈیا میں نئی بحث

کراچی( شو بز ڈیسک)کستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارسلان نصیر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے کھیلوں کے بعض واقعات اور بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار نے مختلف کرکٹ اور کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں رویوں اور ردعمل پر گفتگو کی اور بعض مثالوں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے یہ تبصرے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ویڈیو کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ افراد نے اسے مزاحیہ اور طنزیہ انداز قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس قسم کے بیانات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے محتاط رویہ اپنانے پر زور دیا۔ارسلان نصیر اس سے قبل بھی اپنے مزاحیہ اور طنزیہ ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ تازہ ویڈیو کے بعد ایک بار پھر ان کا نام آن لائن بحثوں میں نمایاں ہو گیا ہے، اور صارفین مختلف زاویوں سے اس پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔