تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

حنا پرویز بٹ کی خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی بیان پر شدید تنقید

حنا پرویز بٹ کی خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی بیان پر شدید تنقید

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی سے متعلق بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خواتین کے حقوق اور تیزاب گردی کے حالیہ واقعات پر گفتگو کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور کے کیس سمیت دو حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اس مسئلے کی سنگینی پر روشنی ڈالی۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں خواتین کے حقوق پر بات کر رہی تھیں، تاہم تیزاب گردی کے موضوع پر گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر کے بیان پر وہ حیران رہ گئیں۔ان کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ بات اس انداز سے کی جا رہی ہے جیسے مرد حضرات جیبوں میں تیزاب کی بوتلیں لے کر باہر نکلتے ہیں، جس پر حنا پرویز بٹ نے اس رائے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل دیا۔