تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

حرا خان کا صبا فیصل کے بیان پر سخت ردعمل

حرا خان کا صبا فیصل کے بیان پر سخت ردعمل

کراچی( شو بز ڈیسک)اداکارہ حرا خان نے صبا فیصل کے طلاق سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنازے اٹھانے سے بہتر ہے والدین اپنے سر جھکا لیں۔حرا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ وہ پہلے بھی یہ بات کہہ چکی ہیں اور دوبارہ کہتی ہیں کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے۔دوسری جانب اداکارہ زویا ناصر نے بھی سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے اور یہ انتہائی خطرناک اور پیچیدہ بیانیہ ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کا ردعمل صبا فیصل کی اس ویڈیو کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے طلاق کے حوالے سے بدلتے ہوئے معاشرتی رویوں پر گفتگو کی تھی۔صبا فیصل نے کہا تھا کہ ماضی میں طلاق کو پورے خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ واقعہ سمجھا جاتا تھا اور بیٹی کی شادی ختم ہونے پر والد بھی شرمندگی محسوس کرتے ہوئے لوگوں کا سامنا نہیں کر پاتے تھے۔اداکارہ کے مطابق آج بعض حلقوں میں طلاق کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ معمولی سمجھا جاتا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شادی، طلاق، خاندانی توقعات اور بدلتے معاشرتی رویوں پر بحث شروع ہوگئی۔