کراچی ( شو بز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنے لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت اور مداحوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹورنٹو میں ایک فوڈ شاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا نیا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔تقریب کے دوران حرا مانی سیاہ رنگ کے بغیر آستینوں والے طویل لباس میں دکھائی دیں، جبکہ انہوں نے اپنے لمبے بال کٹوا کر مختصر بوب ہیئر اسٹائل اپنا لیا۔اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے ان کے لباس اور حلیے پر تنقید کی۔ ایک صارف نے ان کے لباس کے انتخاب پر سوال اٹھایا، جبکہ دوسرے نے نئے ہیئر اسٹائل کو ناپسند کیا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کے نئے انداز کا موازنہ اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی کیا۔